18 اکتوبر، 2015، 3:19 PM

اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 5 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 5 فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں، بیت المقدس اور مغربی کنارے میں فائرنگ سے 5 فلسطینی شہید جبکہ11زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں، اور مغربی کنارے میں فائرنگ سے 5 فلسطینی شہید جبکہ11زخمی ہوگئے۔17روز کے دوران اب تک 42 فلسطینی شہری اسرائیلی درندگی کا نشانہ بن چکے ہیں۔ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی مظالم کا شکار فلسطینیوں اور قابض اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، قبلہ اول میں نماز کی ادائیگی پر پابندی اور فلسطینی سرزمین پر یہودیوں کے ناجائز قبضے کے خلاف فلسطینی سراپا احتجاج ہیں ۔
فلسطین میں 17دن سے جاری مظاہروں اور اسرائیلی فوجوں کی پرتشدد کارروائیوں کی امریکی صدر اوباما اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شدید مذمت کرتے ہوئے کشیدگی فوری طور ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اسرائیل نے شہدا کے جسد سپرد خاک کرنے کیلیے لواحقین کے حوالے نہ کرنے کی دھمکی بھی دے دی ہے۔  فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت پرامریکہ نواز عرب حکمراں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ سعودی عرب تو امریکہ اور اسرائیل کے تعاون سے یمن کے نہتےعربوں کو کچل رہا ہے۔

News ID 1858946

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha